OUR NEW OPENING CLINIC

We are excited to announce the opening of our new XPLORE clinic of naturopathy, conveniently located at the corner of Bismillah Terrace, block - 13 C Gulshan-e-Iqbal behind Al-Mustafa hospital Karachi.The new clinic will be able to better service the needs of our valued clients in the South Asia of Pakistan.

Monday 26 February 2018

Make apples syrup at home and saved you from poisonous and hazardous substances


سیب کا سرکہ گھر میں بنائیں زہریلے اور مضر مادوں سے نجات پائیں

انسانی جسم میں وقت کے ساتھ زہریلے اور مضر صحت مادوں کا جمع ہوجانا قدرتی بات ہے اور انہیں نظر انداز کرنا جلد کی خارش سے لیکر کینسر جیسے امراض تک کا باعث بنتا ہے۔ جسم سے فاسد مادوں کے اخراج کیلئے سیب کے سرکے کا انتہائی کارگر اور آسان گھریلو نسخہ پیش خدمت ہے۔

اجزا :


پکے ہوئے سیب 5کلو گرام ، ابلا ہوا پانی ڈھائی( 2.50 ) کلو گرام ، شہد 250گرام

طریقہ:

سیبوں کو چھلکوں سمیت کدو کش کرکے باریک کرلیں۔ 10لٹر کی گنجائش والے برتن کا ایک چوتھائی حصہ ابلے ہوئے پانی کو ٹھنڈا کرکے بھر لیں ۔ اس میں کدو کش کئے ہوئے سیب اور شہد ڈال دیں ۔ برتن کا ڈھکنا بند کرکے اسے خوب اچھی طرح ہلائیں تاکہ سب کچھ مکس ہوجائے اور پھر اس کا ڈھکنا ڈھیلا کرکے ہوا اس کے اندر داخل ہونے دیں۔ اس آمیزے کو چالیس دن کیلئے اسی حالت میں رہنے دیں۔ جب سیب تہہ میں بیٹھ جائیں تو انہیں باریک کپڑے کے ذریعے مائع حصے سے علیحدہ کرلیں ۔ چھانے گئے مائع کو مزید 40دن کیلئے برتن میں پڑا رہنے دیں اور اس کے بعد ایک دفعہ پھر چھان لیں ۔ تخمیر کا 

عمل مکمل ہوچکا ہے اور بہترین سیب کا سرکا تیار ہے جسے آپ بوتلوں میں ڈال کر محفوظ کرسکتے ہیں۔
یہ خاص سرکہ نا صرف جسم کو فاسد مادوں سے پاک کرتا ہے بلکہ دوران خون کو بہتر کرتا ہے اور جسم کو معدنیات اور 
وٹامن بھی فراہم کرتا ہے ۔

اس کے استعمال کے مختلف طریقے درج ذیل ہیں۔

*ہر کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے سرکے کا ایک چمچ اور شہد کا ایک چمچ پانی کے ایک کپ کے ساتھ استعمال کریں۔

*گھر بھر کی صحت کے لیئے ایک چوتھائی کپ سرکہ، ایک چوتھائی کپ کارن آئل اور آدھا کپ شہد کو مکس کرکے سلاد پر چھڑک لیں ۔

*یا ہر روز صبح کے وقت ایک چمچ سرکے کو ایک کپ پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔

*موٹاپے کو کم کرنے کے لئے ایک چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس پانی میں شامل کرکے روزانہ پی لیں سردیوں میں نیم گرم پانی میں بھی استعمال کر سکتے ھیں

*پتے کی پتھری کے لیے ایک چمچ سیب کا سرکہ، ایک چمچ زیتون کا تیل، ایک چمچ شہد ایک گلاس پانی میں شامل کر کے روزانہ پی لیں

*گردے کی پتھری کے لیے ایک چمچ سیب کا سرکہ، ایک چمچ شہد ایک گلاس پانی میں شامل کر کے روزانہ پی لیں

*دانتوں اور مسوڑوں کی تکلیف کے لئے ایک کپ پانی میں ایک چمچ سیب کا سرکا شامل کرکے اس سے کلیاں کریں یہ نہ صرف دانتوں کو صاف کرتا ہے بلکہ مسوڑوں کی سوجن کو کم کرتا ہے اور مسوڑوں سے خون آنے کو بھی ٹھیک کرتا ہے.

ان فوائد کے علاوہ بھی اس کے انسانی جسم کے لیے بے پناہ فوائد ہیں اور یہ انسانی جسم کو مدافعت بھی فراہم کرتا ہےاور جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج کرتا ہے سیب کا سرکہ نہ صرف کولیسٹرول کم کرتا ھے بلکہ یورک ایسڈ بھی نارمل کرتا ھے

جب معدہ خراب ہوتا ہے تو بھوک نہیں لگتی جتنا بھی کھایا جاۓ کھانا ہضم نہیں ہوتا اور پیٹ بڑھ جاتا ہے اور نہ ہی صحت بنتی ہے ہاتھ پاؤں کے تلوے جلتے ہیں ، معدہ میں ہر وقت جلن ہوتی ہے منہ سے بدبو آتی رہتی ہے معدہ خراب ہونے کی وجہ انسان ہمبستری کرنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے اور مردانہ ٹائمنگ اثر انداز ہوتی ہے قبض کا شیکار ہو جاتا ہے اور بھی بہت سی بیماریاں مول لیتی ہیں


  • تازہ سیب کا رس ایک گلاس
  • کالی مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ
  • زیرہ سفید حسب ضرورت
  • کالا نمک حسب ضرورت

.ان سب کو مکس کے پیئں یہ معدہ کی تمام بیماریوں کو جڑ سے نکال دے گا 
مردوں اور عورتوں کے لیے یکساں مفید ہے
اگر کسی کے معدے میں صرف جلن ہو رہی ہو تو پودینے اور اجوائن کا قہوہ بنا کر پیئں اس سے معدہ کی تیزابیت اور جلن ختم ہو جاۓ گی اگر کسی کے پیٹ میں درد ہو توسفید زیرہ کھائیں فورا" آرام آ جاۓ گا انشاء اللہ






0 Valuable Comments:

Hakeem Raza Elahi - Herbalist

HTV PROGRAM TIBVE NABVI VIDEOS

JOIN SOCIAL NETWORK