حاسد اپنے حسد میں جل جل جائے
کینہ پرور خوب کینہ کمائے
جانے خود کو سیانہ پر
سمجھ ذرا نہ پائے
رضا اللہ ایسے روگ سے بچائے ۔
رنگ برنگے شجر دیکھے ۔اور
دیکھے برنگے سائے ۔
سوکھی ڈالیاں ۔اجھڑے چمن۔
محلوں میں ڈرائونے سائے
انت بھلے کا بھلا
برا اپنی آپ کمائے ۔
غرور شان و شوکت سب
انت مٹی میں مل جائے
مر کے جئے سو ہی جہان میں
کام جو۔ دو جوں۔ کے آئے ۔
۔حکیم رضاالہی فرہاد
0 Valuable Comments:
Post a Comment